ETV Bharat / state

ہزاروں خالی آسامیوں کے لیے نوٹیفیکیشن

جموں و کشمیر حکومت نے ایک اہم قدم کے طور پر مزید 8575 خالی آسامیوں کو پُر کرنے  کے سلسلے میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کی۔

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:48 PM IST

ہزاروں خالی آسامیوں کے لیے نوٹیفیکیشن
ہزاروں خالی آسامیوں کے لیے نوٹیفیکیشن

جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے ان خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرنے کی تاریخ 10 جولائی مقرر کیا ہے جبکہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔

مختلف محکموں میں درجہ چہارم کے ان خالی آسامیوں میں ضلعی سطح، صوبائی سطح اور یونین ٹریٹری جموں و کشمیر سطح پر امیدوار درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں پندرہ سال تک رہنے والا شخص اب جموں و کشمیر میں ڈومیسائل حاصل کرنے کے ساتھ ہی اب سرکاری نوکری پانے کا حق حاصل کر چکے ہیں۔

سرکار کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق، جموں ر کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020 میں سیکشن 3 اے جوڑا گیا ہے، جس کے تحت ریاست/یونین ٹریٹری کا باشندہ ہونے کی تعریف طے کی گئی ہے۔

اس کے مطابق، جس بھی شخص نے جموں و کشمیر میں پندرہ سال گزارے ہیں یا جس نے یہاں سات سال پڑھائی کی ہے اور 10ویں اور 12ویں کا امتحان یہیں کے کسی مقامی انسٹی ٹیوٹ میں دیا ہے، وہ یہاں کا باشندہ ہوگا۔ نئی تعریف کے تحت ریاست کے باشندوں میں مرکزی سرکاری حکام، سبھی سروسز کے حکام، پی ایس یو اور خودمختار اداروں کے حکام، پبلک سیکٹر کے بینک، قانونی اکائیوں کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.