جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ' انتظامیہ نے ایک کروڑ بیس لاکھ کووڈ مخالف ویکسین مرکزی حکومت سے طلب کئے ہیں جن کو 18سے 45 عمر آبادی کی ٹیکہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
محکمہ اطلاعات کے مطابق ایل جی نے ان باتوں کا اظہار ریڈ کراس کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران کیا۔ غور طلب ہے کہ انتظامیہ نے ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیکہ بند کی ہے اور ویکسین کی دستیابی کے بعد مئی کے آخری ہفتے میں ٹیکہ کاری دوبارہ شروع کرے گی۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کے مطابق دو لاکھ سے زائد ویکسین ہیں جن میں ہیلتھ اور پولیس محکموں کے بیشتر ملازمین شامل ہے۔ طبی و پولیس محکموں کے ملازمین کو دونوں ڈوز لگائے گئے ہیں جبکہ عام لوگوں کو پہلا ڈوز ہی لگایا گیا ہے اور وہ دوسرے ڈوز کے منتظر ہیں۔