جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کھنموہ سری نگر میں بدھ کے روز پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کا افتتاح کیا جہاں آج سے کووڈ مریضوں کا علاج شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولوپمنٹ آرگنائزیشن یا ڈی آر ڈی او نے جموں کے بعد سری نگر میں بھی پانچ سو بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال کو صرف 17 دنوں میں مکمل کیا ہے۔
اسپتال کووڈ کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لۓ تیار کیا گیا ہے تاکہ آنے والے وقت میں وبائی بیماری کا آسانی سے مقابلہ کیا جا سکے۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایسے اسپتال کےقاٸم کئے جانے سے لوگوں کو خاص کر کووڈ مریضوں کو کافی راحت محسوس ہو گی۔
اس سے قبل موصوف نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے: 'آج میں نے کھنموہ سری نگر میں پانچ سو بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ ڈی آر ڈی او نے کورونا کے خلاف بھارت کی لڑائی میں کلیدی رول ادا کیا۔ جموں میں پانچ سو بستروں پر مشتمل ہسپتال مکمل کرنے کے بعد سری نگر میں بھی پانچ سو بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال کو بھی صرف 17 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے'۔
منوج سنہا نے ہسپتال کے طبی و نیم طبی عملے کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔
دورے کے دورآن لیفٹنٹ گورنر نے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدللہ سے بھی خصوصی ملاقات کی جس دورآن مختلف معملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے کہا کہ ایسے ہسپتال قاٸم کرنے سے لوگوں کو فائیدہ ہو گا۔
انہوں نے وادی میں جاری افواہوں پر کہا کہ انہیں اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے۔