ETV Bharat / state

Man Stabbed To Death سرینگر میں شہری کا تیز دھار ہتھیار سے قتل - جموں و کشمیر پولیس

منگل کے روز نامعلوم افراد نے بٹہ مالو کے ٹینگ پورہ علاقے میں ایک شہری پر تیز دھار ہیتھار سے حملہ کیا ہے۔ اس حملہ میں شہری کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقیات شروع کی ہے۔

man-stabbed-to-death-in-srinagar
سرینگر میں شہری کا تیز دھار ہیتھار سے قتل
author img

By

Published : May 30, 2023, 9:32 PM IST

Updated : May 31, 2023, 6:48 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک 40سالہ شخص پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور فارینسک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور وہاں پر تفتیش شروع کی۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو بٹہ مالو میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک مقامی 40 سالہ شخص پر نامعلوم افراد نے تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔آس پاس موجود لوگوں نے گر چہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن مومن آباد بٹہ مالو کے بطور ہوئی ہے۔

man-stabbed-to-death-in-srinagar
سرینگر میں شہری کا تیز دھار ہیتھار سے قتل

سری نگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کی شام کو نامعلوم افراد نے اعجاز احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن لین نمبر 2مومن آباد بٹہ مالو کے جسم پر چھرا گھونپ دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 67/23 زیر دفعہ 302 آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ شہر میں اس نوعیت کو دوسرا دلدوز واقع ہے۔ اس سے قبل دو مئی کو شہر کے کاکہ سرائے علاقے میں ایک خاتون نے اپنے منگیتر پر چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔ آصفہ بشیر نامی خاتون نے اپنے منگیتر عادل احمد کو چھری سے زخمی کیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے مذکورہ ملزمہ پر مقدمہ درج کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بٹہ مالو کے قتل کیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور اس علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کرکے ملزم کو پکڑنے کی بھر پر کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Youth Stabbed In Anantnag گرنگسو اننت ناگ میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

قابل غور ہے کہ وادی میں گذشتہ برس سے اس طرح کے کچھ واقعات پیش آئے ہیں جن میں عموماً نوجوان ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان جوش میں آکر اس طرح کی وارداتیں انجام دیتے ہیں کیونکہ ان کو ایسے معاملات سے پیدا ہونے والے نتائج کا اندازہ نہیں ہوتا ہے۔

Last Updated : May 31, 2023, 6:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.