ETV Bharat / state

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ میں افسران کا تبادلہ

Major reshuffle in JK Admn جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز ایک بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کیا ہے۔ اںتظامیہ نے 56 افسران جن میں پانچ اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنرنز بھی ہیں کا تبادلہ اور تقریری کی ہیں۔

Etv Bharatmajor-reshuffle-in-jk-administration-56-officers-reshuffle
پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ میں افسران کا تبادلہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 8:42 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے انتظامیہ میں 56 افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔ان افسران میں سرینگر، بارہمولہ، کولگام، بانڈی پورہ اور راجوری اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ بھی شامل ہیں۔

ضلع سرینگر میں بلال محی الدین بٹ کو مجسٹریٹ تعینات کردیا ہے، جبکہ بارہمولہ میں منگا شیرپا، بانڈی پورہ میں شکیل الرحمان، کولگام میں اطہر عامر خان، راجوری میں اوم پرکاش کو تعینات کیا گیا ہے۔اویس احمد جو ضلع بانڈی پورہ میں ڈپٹی کمشنر تعینات تھے، کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

ضلع سرینگر کے مجسٹریٹ محمد اعجاز کو پلاننگ محکمہ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی سی بارہمولہ سید سحرش اصغر کو محکمہ پبلک گریوینسز میں کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ سہرش اصغر کے خاوند سید عابد رشید کو محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔وہ محکمہ سیاحت میں اسی عہدے پر تعینات تھے۔

یاشہ مدگل کو محکمہ سیاحت کا کشمیر سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔آلوک کمار کو محکمہ اعلی تعلیم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرینسل سیکرٹری تھے اور محکمہ اعلی تعلیم کا اضافی چارج بھی ان کے پاس تھا۔ ان کو اسٹیٹس محکمہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔پویش سنگلہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو قبائلی امور محکمہ سے تبادلہ کرکے محکمہ دیہی ترقی و پنچاتی راج کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

شیلندر کمار کو محکمہ زراعت کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ان کو محکمہ پبلک ورکرز سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس محکمے میں بھوپندر سنگھ کو ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

مندیپ کور کو ہاؤسنگ و شہری ترقی کا کمشنر سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ آئی پی ایس آفیسر وکرم جیت سنگھ کو محکمہ کانکنی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، وہ محکمہ انڈسٹریز کے کمشنر سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہیں۔ محکمہ مال میں پریسانہ رامہ سوامی کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔نیرج کمار کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

ریحانہ بتول کو محکمہ اطلاعات کا ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ جتن کشور کو محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ناظم زیاء خان کو مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.