ETV Bharat / state

کانگریس میں بڑا ردوبدل - کے سی وینو گوپال

کانگریس قیادت میں تبدیلی سے متعلق گذشتہ مہینہ پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہوئے ہنگامہ کے بعد تنظیم میں جمعہ کو بڑے پیمانہ پر تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے 22رکنی نئی ورکنگ کمیٹی تشکیل دیکر غلام نبی آزاد سمیت پانچ جنرل سکریٹریوں اور چار ریاستی انچارج جنرل سکریٹری ہٹا دیئے ہیں۔

کانگریس میں بڑا ردوبدل
کانگریس میں بڑا ردوبدل
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:48 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی میں محترمہ گاندھی سمیت 22رکن ہیں جبکہ 26مستقل مدعو رکن اور نو خصوصی مدعو رکن کو شامل کیا گیا ہے۔ مسٹر آزاد نے حال ہی میں 22دیگر سینئرلیڈروں کے ساتھ تنظیم میں تبدیلی کی مانگ کی تھی۔

پارٹی نے پانچ جنرل سکریٹریوں غلام نبی آزاد، موتی لال ووہرہ، محترمہ امبیکا سونی، ملک ارجن کھڑگے اور ایل فلوریو کی چھٹی کردی ہے۔

اسی طرح سے ریاست انچارج نارائن سنگھ، آشا کماری،گورو گوگوئی اور رام چندر کھونٹیا کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.