ETV Bharat / state

قیدیوں کو رہا کیا جائے، محبوبہ مفتی کا مودی سے مطالبہ - رہنمائوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تباہی سے ملک دو چار ہے اور اس صورتحال میں جیلوں میں قیدی سرکار کی آخری ترجیح ہوں گے۔

Mahbooba Mufti
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : May 7, 2021, 5:48 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے مختلف جیلوں میں قید کشمیری سیاسی رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مودی کو ایک مکتوب لکھا ہے جس کی ایک کاپی پی ڈی پی نے ٹویٹر پر شائع کی ہے۔

Mahbooba Mufti
محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تباہی سے ملک دو چار ہے اور اس صورتحال میں جیلوں میں قیدی سرکار کی آخری ترجیح ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد ہزاروں کشمیری اور سیاسی قیدی ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں اور کووڈ کی صورتحال سے انہیں تشویشناک حالات درپیش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بیشتر زیر حراست قیدیوں کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا رہا ہے اور بہت سے قیدیوں کو ضمانت کے بعد بھی جیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں کہا کہ حالیہ دنوں اشرف صحرائی کی موت ایک مثال ہے کہ ان کو کورونا وائرس میں مثبت پائے جانے کے بعد علاج سے محروم رکھا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایک جمہوری اور مہذب ملک ہونے کے سبب حکومت کو ان قیدیوں کو فوراً رہا کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں میں اس وقت محفوظ رہیں جب زندگی خطروں سے دوچار ہے۔

محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم سے التجا کی کہ ان قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.