موصولہ اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام، جو ریاستی سرکار میں بحیثیت ملازم کام کر رہے ہیں، کو این آئی اے نے فون پر کہا ہے کہ انکو 29 اپریل دلی کے این آئی اے دفتر طلب کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انیس الاسلام کے والد الطاف شاہ پچھلے ایک سال سے تہار جیل میں این آئی اے کی قید میں ہیں۔
دریں اثناء انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ نے دوسری بار شبیر شاہ کی بیٹی سماء شبیر، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں، کو انکے والد کی جائیداد کی تفتیش کے سلسلے میں دلی طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ سماء شبیر کو رواں مہینے انفورسمینٹ ڈاریکٹوریٹ نے تفتیش کے لئے دلی طلب کیا تھا۔