ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'عالمگیریت نے تجارت اور سرمایہ کاری میں سرحدوں کی مطابقت کو کم کر دیا ہے لیکن ہمیں زیادہ سے زیادہ فوائد کے لئے بین الاقوامی طریقۂ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ثالثی، تنازع حل کے ایک انداز کے طور پر سرمایہ کاروں کو لچک، انتخاب اور اعتماد دیتی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز کا افتتاح کیا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز کا افتتاح کیا
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 6:58 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز (جے کے آئی اے سی) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر انٹرنیشنل ثالثی مرکز کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آزاد معیشت اور عالمگیریت کے زمانے میں جموں و کشمیر میں بین الاقوامی ثالثی مرکز کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ ثالثی کے اس ادارے کے ساتھ جموں و کشمیر نے دنیا کے تجارتی ثالثی نقشہ میں اپنا مقام محفوظ کر لیا ہے۔ اس اقدام سے جموں و کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری، صنعت، کاروبار اور تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'عالمگیریت نے تجارت اور سرمایہ کاری میں سرحدوں کی مطابقت کو کم کر دیا ہے لیکن ہمیں زیادہ سے زیادہ فوائد کے لئے بین الاقوامی طریقۂ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ثالثی، تنازعہ حل کے ایک انداز کے طور پر سرمایہ کاروں کو لچک، انتخاب اور اعتماد دیتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ یہ طریقۂ کار ثقافتی اور زبان سے متعلق رکاوٹوں کا خاتمہ کرے گا۔

گورنر نے کہا کہ بھارتی کمپنیاں تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ ایک مضبوط ثالثی ادارہ کاروباری دنیا میں عالمی رہنما کی حیثیت سے بھارت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.