ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ایل جی اب 'عوام کی بات' کریں گے

وزیر اعظم نرنیدر مودی کے 'من کی بات' ریڈیو پروگرام کے طرز پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی یونین ٹریٹری میں ماہ اپریل سے 'عوام کی بات' ریڈیو پروگرام کا آغاز کریں گے۔

اب 'من کی بات' کے بجائے 'عوام کی بات' سنیں گے

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 3:38 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے اس ریڈیو پروگرام کی ویب سائٹ کا بدھ کے روز افتتاح کیا ہے۔ آدھے گھنٹے پر محیط اس پروگرام میں عوام سے ان کے مسائل کو سنا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 'عوام کی بات' کا یہ ریڈیو پروگرام ماہ اپریل سے شروع ہوگا اور ہر مہینے کی تیسرے اتوار کو آدھے گھنٹے پر محیط ہوگا۔ جسے ریڈیو کے ذریعہ سنا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو سرکار کی طرف سے اٹھائے جا ر ہے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کرنا ہے اور عوام کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس کو استعمال کر کے وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے مسائل تحریری یا زبانی طور پر اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی وساطت سے لوگ افسروں کو اپنی آرا اور تجاویز سے بھی روشناس کرا سکتے ہیں۔

'عوام کی بات' ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'آنے والا "عوام کی بات" ریڈیو پروگرام کا ہے جس کا مقصد لوگوں کو اپنی آواز اور اپنی تجاویز کو پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کی خواہشات و خیالات کے مطابق پالسیاں مرتب کی جاسکیں'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: 'ریڈیو پروگرام "عوام کی بات" حکومتی عمل میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنانے اور عوامی شراکت داری کے تصور کو مستحکم بنانے کی طرف یہ ایک مثبت قدم ہے'۔ دریں اثنا عوامی سطح پر سوشل میڈیا کی وساطت سے اس اقدام کی کافی سراہنا کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.