سرینگر : مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمییر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع بخشی اسٹیڈیم کو جمعہ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افتتاح کر کے دوبارہ عوام کو وقف کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ "پانچ اگست 2019 کے بعد وادی میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں اور اگر کھیل شعبے کی بات کریں تو انڈور اسٹیڈیم، کھیلو انڈیا مہم کے تحت بخشی اسٹیڈیم کو مزید سہولیات سے اپگریڈ کرکے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔LG Sinha Inaugurated Bakshi Stadium
انہوں نے کہا کہ "کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بخشی اسٹیڈیم ہمیشہ ایک اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ اس میدان سے نکل کر ہی کھلاڑیوں نے اپنا نام روشن کیا۔ اپ گریڈ اور آرائش شدہ اسٹیڈیم کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے حوالے میں کر دتا ہوں۔ یہ وزیرا عظم نریندرا مودی ہی تھے جنہوں نے اس اسٹیڈیم کو فیفا کی طرز پر بنانے کی پہل کی تھی۔"
اسٹیڈیم کے مکمل ہونے پر ایل جی کا کہنا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ 50 کروڑ کی لاگت سے یہ اس اسٹیڈیم وادی کے نوجوانوں کو وقف کر دیا گیا ہے۔ میں اسپورٹس کونسل اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔"
وہیں اسٹیڈیم کے افتتاح کے جشن کے طور پر آج میدان میں نمائشی کھیل رگبی اور فٹ بال میچ کھیلے گئے۔ جموں و کشمیر کے بہترین فٹ بال اور رگبی کھلاڑیوں نے اس کھیل میں حصہ لیا۔ جہاں آج سنہا نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا وہیں شائقین کی بھی بڑی تعداد دیکھے کو ملی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھلاڑی کافی خوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے کے بعد اس میدان میں کھیل رہے ہیں اور اس میں موجود سہولیات ان کو بہت پسند آ رہی ہیں۔ یہ میدان فیفا اسٹیمز کی طرز پر بنا اور ہمیں امید ہے کہ یہاں بین الاقوامی میچ بھی منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ بخشی اسٹیڈیم سرینگر کی اپ گریڈیشن کا کام 2017 میں ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت شروع ہوا تھا۔ اپ گریڈیشن کا کام نیشنل پراجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کو سونپا گیا تھا۔ بخشی اسٹیڈیم جموں و کشمیر اور بھارت کے بڑے اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے، جس میں تقریباً 45 ہزار سیٹوں کی گنجائش ہے۔ اس اسٹیڈیم میں ہائی پروفائل فٹ بال میچز اور ایونٹس کی میزبانی کی گئی ہے۔ National Projects Construction Corporation