ETV Bharat / state

LG Sinha greets people on 73rd Republic Day: دو ہزار انیس کی تبدیلیوں سے نئی کہانی رقم ہوئی: منوج سنہا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ LG Sinha greets people on 73rd Republic Day

lg-sinha-greets-people-on-73rd-republic-day
دو ہزار انیس کی تبدیلیوں سے نئی کہانی رقم ہوئی: منوج سنہا
author img

By

Published : Jan 26, 2022, 1:10 PM IST

Updated : Jan 26, 2022, 5:27 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور طلباء وطالبات، مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

ویڈیو

یوم جمہوریہ کے سلسلے میں وادی میں سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سری نگر میں منعقد ہوئی جہاں گورنر کے مشیر ایم بھٹناگر نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔

سری نگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران شیر کشمیر اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا تھا۔

سری نگر کے سیول لائنز کے مختلف علاقوں خاص طور پر ڈل گیٹ، سونہ وار، ٹی آر سی کراسنگ، نمایش کراسنگ، تاریخی لال چوک، مائسمہ میں بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی تھیں۔

کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے شیر کشمیر اسٹیڈیم کے گردونواح میں جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

نزدیک میں واقع ڈل گیٹ، ٹی آر سی اور ریڈیو کشمیر کراسنگ پربھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ کسی بھی طرح کے فدائین حملے سے نمٹنے کے لیے اونچی اونچی عمارتوں بالخصوص سلیمان ٹینگ چوٹی پر شارپ شوٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ شیر کشمیر اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک کو چند روز قبل ہی سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عام شہریوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یوم جمہوریہ کی تقریبات ایک پُرامن ماحول میں منعقد کی گئیں۔ سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا ’جموں و کشمیر بھر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا اور کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا‘۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے اس بار بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں اپنے ملازمین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اس حوالے سے جاری کردہ سرکلر میں خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے سرکاری ملازمین کو تادیبی کاروائی کا انتباہ کیا تھا۔

شیر کشمیر اسٹیڈیم سری نگر میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں اسکولی بچوں اور دوسرے فنکاروں نے کشمیری ثقافت اور حب الوطنی پر مبنی رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔

اسٹیڈیم کے گردونواح میں کئی ایک حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

سراغ رساں کتوں، میٹل ڈٹیکٹرس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی مدد سے اسٹیدیم اور چرچ لین میں واقع عمارتوں کی چیکنگ انجام دی گئی تھی۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے تھے جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی تھی اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے تھے۔ چیکنگ کا یہ سلسلہ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھا۔

یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےکہاکہ یوم جمہوریہ خود شناسی کا دن ہے، یہ ایک ایسا موقع جب ہر شہری کو اپنے آپ کو قوم کے نظریات اور کامیابیوں کی حفاظت اور ان کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا فرض یاد دلانا ہوتا ہے۔ LG Sinha greets people on 73rd Republic Day

انکا کہنا ہے کہ میں جموں و کشمیر پولیس، فوج اور دیگر مرکزی سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو مادر وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے بہترین قربانیاں دیتے رہتے ہیں۔ LG Sinha on 73rd Republic Day

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ''ہمیں ہمسایہ ملک کی طرف سے جاری عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عہد بھی کرنا چاہیے۔' Lieutenant Governor Manoj Sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ نریندر مودی کی مضبوط اور قابل قیادت میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ میں کھڑی کی گئی بیڑیوں کو توڑنے کا جرات مندانہ اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔

اگست 2019 میں تاریخی تبدیلیوں کے بعد، جموں و کشمیر بھارتی ریاستوں کے درمیان کامیابی کی تازہ ترین کہانی اور ملک کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک نمونہ بننے کے لیے تیار ہے۔ occasion of 73rd Republic Day

چیلنجوں کے باوجود، جموں و کشمیر کو صنعتی سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے ایک ترجیحی منزل میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

جموں و کشمیر کسانوں، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں اور جموں و کشمیر کے ہر شہری کے معیار زندگی کو بہتر بنا کر ایک طاقتور اور خود انحصاری مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

صرف ایک سال پہلے شروع ہونے والا صنعتی انقلاب اس سے کہیں زیادہ حاصل کر چکا ہے جو یونین ٹیریٹری نے پچھلے 72 سالوں میں حاصل کیا تھا۔ نئی صنعتی اسکیم کے نفاذ کے بعد، 48,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ زمین کے استعمال میں تبدیلی کی پالیسی جو کہ خطے کی صنعتی ترقی کے لیے ایک بڑی رکاوٹ تھی کو آسان بنا دیا گیا ہے جس سے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا امکان ہے۔ تاہم اس معاملے پر بھی عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے "زمین کے مالکان اور کسانوں کو یقین دلایا کہ یہ تمام تبدیلیاں انہیں بااختیار بنانے کے واحد مقصد سے کی گئی ہیں۔ معاشرے میں ایک طبقہ ایسا ہے جو آبادیاتی تبدیلی جیسے خیالی مسائل کے بارے میں ہمیشہ عوام کو گمراہ کرتا رہا ہے اور اس بہانے سے انتہائی محنتی اور ضرورت مند طبقے کو ان کی اپنی زمینوں سے اجنبیت سے محروم کر دیا گیا ہے، یا اس کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jan 26, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.