ETV Bharat / state

Manoj Sinha on Civilian Killing: شدت پسندوں کو بخشا نہیں جائے گا، منوج سنہا - کشمیری پنڈت ہلاکت منوج سنہا ٹویٹ

کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر سمیت جموں میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ وہیں سیاسی اور سماجی تنظیموں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتی فرقے پر حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔

دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا، منوج سنہا

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 7:18 PM IST

Updated : Oct 15, 2022, 8:07 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جنوبی کشمیر شوپیاں ضلع میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کو بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’شوپیاں میں دہشت گردوں کا پورن کرشن بھٹ پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ سوگوار خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ شدت پسندوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔‘‘Manoj Sinha on Kashmir Pandit Killing

دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا، منوج سنہا
دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا، منوج سنہا

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ پر گولیاں برسا کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ بھٹ کو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا۔ Militants fired upon Kashmiri Pandit

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر سمیت جموں میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ وہیں سیاسی اور سماجی تنظیموں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے عسکری کارروائی کی مذمت کی ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کشمیری پنڈتوں نے سرینگر بڈگام روڈ پر احتجاج کیا وہیں جموں کے کنال روڑ اور جیول چوک میں کشمیری مہاجر پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ Protest Against Kashmiri Pandit’s Killing

مزید پڑھیں: Target Killing in Kashmir کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات

قابل ذکر ہے کہ رواں برس اقلیتی فرقہ خصوصاً پی ایم پیکیج کے تحت وادی کشمیر میں کام کر رہے کشمیری پنڈتوں پر حملہ کے بعد وادی کشمیر میں آباد کشمیری پنڈتوں نے حکام سے اقلیتوں کو وادی کشمیر سے باہر کسی بھی ریاست میں آباد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جسے حکام نے ابھی تک منظور نہیں کیا ہے۔ رواں برس 12مئی کو پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت احتجاج پر ہیں۔ Kashmir Civilian Killing

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Pandits Protest in Jammu: ہمیں بھی زندہ رہنے کا حق ہے، احتجاجی کشمیری پنڈت

Last Updated : Oct 15, 2022, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.