جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو امرناتھ یاتریوں کے لیے آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ پورٹل کا آغاز کیا۔ LG inaugurates Helicopter Service for Amarnath Yatraامرناتھ یاترا امسال 30 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ پورٹل کو لانچ کرنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’شری امرناتھ جی یاترا کے لیے آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس پورٹل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلی بار عقیدت مند سرینگر سے آسانی سے پنچترنی پہنچ سکتے ہیں اور ایک ہی دن میں مقدس سفر مکمل کر سکتے ہیں۔‘‘
منوج سنہا نے مزید کہا کہ ’’حکومت ایک طویل عرصے سے سرینگر کے عقیدت مندوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سرینگر سے بہتر رابطے اور آسانی کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات شروع کرنا حکومت کی ایک دیرینہ مشق تھی۔ Manoj Sinha inaugurates Helicopter Service for Amarnath Yatraعقیدت مند بکنگ کے لیے شرائن بورڈ کی ویب سائٹ پر آسانی سے لاگ ان کر کرکے بکنگ کر سکتے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہونے والی ہے اوررکشا بندھن کے دن 11 اگست کو اختتام ہوگی۔ Amarnath yatra 2022حکومت کا کہنا ہے کہ رواں برس یاترا کے لیےآٹھ سے دس لاکھ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔