ETV Bharat / state

منوج سنہا نے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا - جموں وکشمیر ایل جی منوج سنہا

جھیل ڈل میں آگ کی ہولناک واردات میں پانچ ہاؤس بوٹ، دس رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوئے ہے اس آگ کی واردات میں تین غیر ملکی سیاح( بنگلہ دیشی) ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔Houseboats Gutted In Srinagar

منوج سنہا نے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 10:57 PM IST

منوج سنہا نے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا

سرینگر: سرینگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں پانچ ہاؤس بوٹ اور ایک درجن کے قریب رہائشی ڈھانچے خاکستر ہو گئے جبکہ جائے واردات سے تین عدم شناخت لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔دریں اثنا ضلعی ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور وہاں آگ متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر 9 کے نزدیک ہفتے کی علی الصبح ایک ہاﺅس بوٹ میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مزید ہاﺅس بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں قریب نصف درجن ہاوئس بوٹ خاکستر ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ہاﺅس بوٹ مالکان کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہاﺅس بوٹوں میں یہ آگ ہفتے کی صبح کے قریب پانچ بجے لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 5 ہاؤس بوٹ اور 10 سے 15 رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ کو بجھانے کے لئے 8 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتھک کوشش کے بعد آگ کی اس واردات پر قابو پایا گیا ۔

دریں اثنا این ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جھیل ڈل میں آگ کی واردات رونما ہونے کے بعد ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران تین عدم شناخت لاشیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ تینوں غیر مقامی ہیں اور ان کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس ہولناک واردات کے بعد مذکورہ تین غیر مقامی سیاح لاپتہ ہو گئے تھے جنہیں بعد ازاں پانی سے بازیاب کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس مقام پر ہاؤس بوٹ خاکستر ہوئے اور وہاں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

  • Deeply saddened by the devastating fire incident in Dal Lake, Srinagar, where several houseboats were gutted.

    Requesting @OfficeOfLGJandK and the district administration to kindly ensure swift and comprehensive assistance to those affected.

    Our thoughts are with the victims… pic.twitter.com/qgvkvcNcGN

    — Tanvir Sadiq (@tanvirsadiq) November 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھیل ڈل میں موجود ہاؤس بوٹ میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں جانی نقصان پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے ہاؤس بوٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے انسانی جانیں تلف ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے آگ کی اس واردات میں متاثر ہونے والے تمام افرادکو ضروری مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ سرینگر کے جھیل ڈل میں ہفتے کی صبح ہاﺅس بوٹوں میں لگی آگ کے دوران کئی سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور سردی کے پیش نظر ان کو ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔

ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے جائے واردات کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی ایک ہولناک واردات میں 5 ہاﺅس بوٹ خاکستر ہوئے اور ان کے متصل رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فائر ٹنڈرس نے مل کر آگ کو قابو میں کر لیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور سردی کے پیش نظر ان کو ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے لئے کئی پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔

وہیں کشمیر ہاؤس بورڈ ایسوسی ایشن کے صدر منظور پختون کا کہنا تھا کہ کیا ہفتہ کے روز جھیل میں ایک بیانک آتشزدگی میں پانچ ہاؤس بوٹ، دس رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے آگ متاثریس کے لیے بازآبادکاری کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی ہاؤس بورٹ آگ کے نذر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ڈل میں تقربیاً 2ہراز ہاؤس بوٹس تھے لیکن اب کی تعداد صرف 700 تک رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس بوٹس کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ کو خاطر خواں اقدامات اٹحانمے چاہیے۔

مزید پڑھیں:

علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے جھیل ڈل میں ہولناک آگ کی واردات میں 5 ہاﺅس بوٹوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین نے اس ہولناک آگ کی واردات میں اپنا سب کچھ کھو دیاہے اور حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے علاوہ عارضی قیام و طعاوم کا بندوبست بھی کیا جائے۔تنویر صاد ق حکومت پر زور دیا کہ متاثرین کو معقول اور مناسب امداد کے علاوہ کم شرحوں پر قرضے فراہم کئے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.