سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں سیری کلچر (خام ریشم تیار کرنے کی صنعت) پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریشم کی صنعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی ستائش کے ساتھ ساتھ ریشم کی صنعت سے متعلق ایک کتاب کی رسم رہنمائی بھی کی گئی۔ LG inaugurates Workshop on Sericulture in Kashmir
جموں و کشمیر میں ریشم کی زراعت ’’سلک سماگرا اور اس سے آگے‘‘ کے عنوان سے انعقاد کیے گئے ورکشاپ کے دوران تقریر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ ’’یہ ورکشاپ یو ٹی میں ریشم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو اس صنعت میں جدید ترین سائنسی دریافت، ٹیکنالوجی اور سرکاری اسکیموں کی آگاہی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک موثر ٹول کے طور پر کام کرے گا۔‘‘Workshop on Sericulture in Kashmir
سنہا کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا بنیادی مقصد اس خواب کے تانے بانے سے وابستہ کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے اور انفرادیت، خوبصورتی اور آسانی کو یقینی بنانا ہے جو کہ جموں و کشمیر کے دستکاری کی پہچان ہے اور عالمی مارکیٹ پر حاوی ہے۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں انتظامیہ، ریشم کی زراعت میں تبدیلی کے لیے درکار تربیت، ٹیکنالوجی کی معلومات، آئی ٹی ٹولز اور اس طرح کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘Kashmir Sericulture
اس موقع پر ریشم کی صنعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ستائش و حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ وہیں ریشم سے متعلق ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔