جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے شہری ترقی و مکانات محکمہ کے پانچ افسران کو قبل از وقت سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ LG Admin Prematurely Retires Five Employees قبل از وقت سبکدوش کیے گئے پانچ افسران شہری ترقی و مکانات میں میونسپل کمیٹیز کے ایگزیکٹو افسر اور ڈویژنل پلانز کے عہدوں پر تعینات تھے۔
ایل جی انتظامیہ نے ان ملازمین کی قبل از وقت سبکدوشی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول سروس رولز 1956 کے شق 226 کے تحت سرکار کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایسے سرکاری ملازم، جس کی کارکردگی ناقص ہو، کو قبل از وقت سبکدوش کر سکتی ہے، بشرطیکہ ملازم نے نوکری کے 22 برس مکمل کر لیے ہوں یا اس کی 48 برس یا اس سے زائد ہو۔
سبکدوش کیے گئے ملازمین میں میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسران بشمول غلام محمد لون، امتیاز احمد، محمد اشرف، حامد وانی اور فرزانہ نقشبندی شامل ہیں۔ J&K Govt Prematurely Retires Five Employeesواضح رہے کہ ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ روز پانچ سرکاری ملازمین بشمول دو پولیس کانسٹیبلز کو عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کے الزام میں نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: J&K Admin Terminates Five Govt employees: عسکری روابط کے الزام میں پانچ سرکاری ملازمین برطرف