ETV Bharat / state

’ٹرانسپورٹرزکے جائز مطالبات کو حل کیا جائے‘ - ٹرانسپورٹرس ویلفئر ایسو سی ایشن

کشمیر اکنامکس الائنس نے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو درپیش مسائل کو فوری طور حل کریں۔

ٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے: کشمیر اکنامکس الائنس

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 6:40 PM IST

الائنس کے چیئرمین محمد یاسین خان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ٹرانسپورٹرس ایک سماج کی رگ حیات ہوتے ہیں اور کسی بھی مہذب معاشرے میں ان کے رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹروں کو گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران بے تحاشا نقصان سے دوچار ہونا پڑا جس کی طرف سرکار کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو فوری طور حل کرنے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کریں۔

واضح رہے کہ آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفئر ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کو لے کر 24 فروری کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.