ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive in Srinagar سرینگر میں ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایل سی ایم اے نے سرینگر میں ڈل جھیل کے گرد و نواحی علاقوں میں کئی عارضی اور کنکریٹ ڈھانچے منہدم کیے۔

ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی
ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 11:59 AM IST

ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

سرینگر (جموں کشمیر): لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپنی انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ڈل جھیل کے آس پاس اور گرین بلیٹ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچے مسمار کیے۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے چند پورہ ہارون، ڈلگیٹ، نشاط اور ڈبلیو ایف آر وغیرہ میں انہدامی کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جو کہ غیر مجاز تھے۔ مزکورہ علاقوں میں کنکریٹ بلاک، یک منزلہ ڈھانچوں اور کمپاؤنڈ کے علاوہ کئی ایک ٹین شیڈ بھی گرائے گئے۔

ادھر، انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایل سی ایم اے کے دائرہ اختیار اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: LCMA Seals Commercial Structure: غیر قانونی طور تعمیر تجارتی مرکز سربمہر

واضح رہے کہ کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت یا قانون کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلقہ محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ایل سی ایم اے اہلکاروں نے مستقبل میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی عمل میں لائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.