ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive: نگین، ڈل جھیل کے آس پاس کئی ڈھانچے منہدم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 12:34 PM IST

ایل سی ایم اے کی جانب سے نگین اور ڈل جھیل کے گرد و نواحی علاقوں میں انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

a
a
نگین، ڈل جھیل کے آس پاس کئی ڈھانچے منہدم

سرینگر (جموں کشمیر) : لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) نے اپنی انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ڈل جھیل اور نگیل جھیل کے گرد و نواح سمیت گرین بیلٹ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچے مسمار کیے۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے دوجی محلہ، این آر ایف، حبک، نگین، بلوارڑ اور ڈل جھیل میں انہدامی کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جو کہ غیر مجاز تھے۔ ان علاقوں میں کنکریٹ بلاک، ایک منزلہ، دو منزلہ عمارتیں، ٹین کے شیڈ اور کئی دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ نگین علاقے میں غیر قانونی طریقے سے بنایا گیا ایک دکان بھی منہدم کیا گیا۔

انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایل سی ایم اے کے دائرہ اختیار گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: LCMA Demolition Drive انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار

قابل ذکر ہے کہ کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت یا قانون کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کی طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلقہ محکمے نے تعمیرات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایل سی ایم اے کی جانب سے ڈل جھیل اور نگین کے گرد و نواحی علاقوں بشمول چند پورہ ہارون، ڈلگیٹ، نشاط اور ڈبلیو ایف آر وغیرہ میں انہدامی کارروائی عمل میں لاکر کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.