ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے علاقوں بشمول - اِشبر، نشاط، حبک، ہارون اور لال بازار وغیرہ میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar

ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی
ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 3:50 PM IST

سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) نے انہدامی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سرینگر کے کئی علاقوں میں ایک خاص کارروائی انجام دے کر اُن ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا جو کہ غیر قانونی طور اور بنا کسی اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے یا تعمیر کے مراحل سے گزر رہے تھے۔ LCMA Demolished several Structures in Srinagar

ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں سرینگر کی سدو کالونی اِشبر، نشاط، شاداد باغ حبک، چند پورہ ہارون، لال بازار، سعدہ کدل اور لہسہ گلی ڈلگیٹ میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی ٹین کے شیڈ اور دیگر غیر مجاز تعمیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی۔ انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ Drive against unauthorized construction in Srinagar

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کئی لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامہ کے ایسی جگہوں پر تعمیری سرگرمیاں انجام دینے کی طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلقہ محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.