ETV Bharat / state

LCMA Drive In Srinagar غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی چند ہفتوں سے جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 9:26 PM IST

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایل سی ایم اے کے دائرہ اختیار گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں ورنہ ان کے خلاد سخت کارروائی کی جائے گی۔

lcma-continues-drive-against-illegal-constructions-in-dal-and-adjacent-areas
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی چند ہفتوں سے جاری
ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی چند ہفتوں سے جاری

سرینگر:لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) کی انہدامی کارروائی چند ہفتوں سے سرینگر میں جاری ہے۔ ایسے میں ڈل جھیل اور اس کے گرد و نواح سمیت گرین بیلٹ میں غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے گئے۔لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے منگل کو ڈل جھیل ، برین، اشبر کرال محلہ، ہارون، تیل بل پر کئی کنکریٹ اور عارضی ڈھانچے منہدم کیے۔

ایل سی ایم نے اشبر کرال محلہ اور ڈبلیو آف آر میں انہدامی کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جو کہ غیر مجاز تھے۔ ان علاقوں میں کنکریٹ بلاک، ایک منزلہ، دو منزلہ عمارتیں، ٹین کے شیڈ اور کئی دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ نگین علاقے میں غیر قانونی طریقے سے بنایا گیا ایک دکان بھی منہدم کیا گیا۔

انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایل سی ایم اے کے دائرہ اختیار گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: LCMA Demolition Drive In Srinagar سرینگر میں ایل سی ایم اے محکمے کی انہدامی کارروائی جاری

واضح رہے کہ کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت یا قانون کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کی طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلقہ محکمے نے تعمیرات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.