ETV Bharat / state

سرینگر: لاوڈا کی انہدامی کارروائی میں کئی ڈھانچے منہدم - jk updates

لیکس اینڈ واٹر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاڈوڈا) نے پیر کے روز سرینگر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچےمنہدم کردیے۔یہ ڈھانچے متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔

لاوڈا کی انہدامی کارروائی میں کئی ڈھانچے مہندم

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 10:24 PM IST

لاوڈا کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے لشکری ​​محلہ، رعناواری اور نگین علاقوں کے گرین بیلٹ میں تین ایسے غیر قانونی تعمیر شدہ ڈھانچے منہدم کرنے کے علاوہ ایک ٹپر کو بھی ان ڈھانچوں کے لئے سامان فراہم کرنے پر ضبط کیا ہے۔

لاوڈا کی انہدامی کارروائی میں کئی ڈھانچے مہندم

لاوڈا کی اس انہدامی کاروائی کے دوران دو مکانات منہدم کئے گئے جو بغیر اجازت کے تعمیر کئے جارہے تھے- مزید کئی ایسی عارضی پناہ گاہیں بھی ہٹا دی گئیں جو سڑکوں پر بنائی جارہی تھی اس کے علاوہ وہاں موجود میز اور کرسیاں وغیرہ کی شکل میں موجود سامان بھی لاوڈا نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ اس وقت ٹپروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر تعمیراتی سامان لے جانے کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے اور ان کے خلاف کیس بھی درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.