ETV Bharat / state

'مولوی محمد فاروق کی خدمات ناقابل فراموش' - تعلیمی مشن

تعلیمی انجمن نے شہید ملت رہنما کی تعلیمی اور اصلاحی خدمات اور پورے کشمیر میں ہر سطح پر تعلیم کے نور کو عام کرانے کے تعلق سے ان کی مثبت اور قابل اثر کوششوں کو سراہا۔ وہیں اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی کہ مرحوم مولوی محمد فاروق کی شدید خواہش اور کوشش تھی کہ کشمیری قوم خاص کر ملت کشمیر کی بیٹی اور بچی تعلیم کے نور سے آراستہ ہوں اور دین اسلام کی ہدایت کے مطابق علم حاصل کریں، جو کہ فرض ہے۔

مولوی محمد فاروق کو ان کی برسی پر یاد کیا گیا

author img

By

Published : May 19, 2021, 9:58 PM IST

تعلیمی انجمن نصرت الاسلام نے انمجن کے سابق صدر شہید مولوی محمد فاروق کو ان کی 31 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انجمن نے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے تئیں ان کی بے لوث اور پرُ خلوص خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

انجمن نے شہید ملت رہنما کی تعلیمی اور اصلاحی خدمات اور پورے کشمیر میں ہر سطح پر تعلیم کے نور کو عام کرانے کے تعلق سے ان کی مثبت اور قابل اثر کوششوں کو سراہا۔ وہیں اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی کہ مرحوم مولوی محمد فاروق کی شدید خواہش اور کوشش تھی کہ کشمیری قوم خاص کر ملت کشمیر کی بیٹی اور بچی تعلیم کے نور سے آراستہ ہوں اور دین اسلام کی ہدایت کے مطابق علم حاصل کریں، جو کہ فرض ہے۔

انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق نے انجمن کے تحت چلنے والے جملہ تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے اور آگے بڑھانے کے ضمن میں جو کام اور کوشش انجام دی ان خدمات اور کاوشوں کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

میر واعظ کی شہادت کی مناسبت سے ہر برس انمجن تعلیمی اور اصلاحی سمینار، سمپوزیم اور محفل مزاکرہ کا اہتمام کرتی تھی لیکن کورونا کی قہر انگیز صورتحال، لاک ڈاؤن اور انجمن کے صدر میر واعظ محمد عمر فاروق کی 5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بندی کی وجہ سے ان تقریبات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

البتہ اس مرحلے پر انجمن کے تحت چلنے والے تمام مدارس کے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا گیا کہ وہ ہفتہ شہادت کے دوران پنچگانہ نمازوں میں بارگاہ الہی میں مرحوم مولوی محمد فاروق سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی اور ساتھ ہی عالمی وبا کورونا وائرس کی نجات کی خاطر بھی خصوص دعائیں کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.