مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج کھادی اینڈ ویلیجز انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کا گیا۔ اس کڑی کے تحت کھادی ولیجز مرکز پانپور میں ڈائرکٹر کھادی ولیجز نے ایک ٹرینگ پروگرآم کا آغاز کیا۔
تربیتی پروگرام میں تقریباً اکیس لڑکیوں کو تربیت دی گٸ ہے تاکہ یہ لڑکیاں ہنرمند بن جائیں اور اپنے علاوہ دوسرے لوگوں کے لئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔
پروگرآم کے دوران لڑکیوں کو مختلف دستکاری کے بارے میں جانکاری دی گٸ ہے تاکہ زندگی میں آگے بڑنے کے لئے یہ ہنر مند بن کر روزگار کے معاملے میں خودکفیل بنیں۔
تریبیت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ گھر میں بے کار بیٹھی ہوٸی تھی لیکن کھادی ولیجز محکمے نے انہیں زندگی جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ انہوں نے کھادی ولیجز محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان سے استدعا کی ہے کہ وہ آگے بھی ایسے پروگرام جاری رکھیں تاکہ وادی کی لڑکیاں ہنر مندی کے مختلف کام سیکھ کر اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔
ڈائرکٹر کھادی ولیجز نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد بےروزگار نوجوان لڑکیوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ یہ لڑکیاں بھی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آگے بھی ایسے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے تاکہ یہاں بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔