ETV Bharat / state

Snowfall in Srinagar کشمیر یونیورسٹی میں 30 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی - کنٹرولر آف امتحانات

کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے پیر یعنی 30 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ KU Cluster University Postpones All Exams

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 10:36 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں شدید برف باری اور ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے پیر یعنی 30 جنوری کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر آف امتحانات ڈاکٹر ماجد زماں نے کہا کہ شدید برفباری کی وجہ سے آج ہونے والے سبھی امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایسے میں ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وہیں کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے کنٹرولر آف امتحانات کی ایک اطلاع کے مطابق وہاں بھی 30 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر آف امتحانات کے مطابق کلسٹر یونیورسٹی سرینگر آج خراب موسم صورتحال کی وجہ سے ملتوی شدہ امتحانات کی تاریخوں کو اعلان بعد میں کرے گی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں بھاری برفباری ہورہی ہے۔ سرینگر میں پانچ سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران برف کی پسیاں گرنے کی وجہ سے چندرکوٹ اور بانیہال کے درمیان مختلف مقامات پر نیشنل ہائی وے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق، جموں و کشمیر میں آج شام اور منگل کی صبح کے درمیان درمیانے درجے سے بھاری بارش, برفباری کی توقع ہے۔ پیر کی شام سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ تاہم، چند مقامات پر منگل کی صبح تک بارش و برفباری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری

Traffic Update Srinagar Jammu Highway تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

Snowfall In Kashmir کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برف باری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.