سرینگر: کشمیر یونیورسٹی کے حکام نے 2 جنوری سے 15 فروری 2023 تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ طور ایک نوٹیفیکیشن جاری کی ہے۔Winter Vacation in Kashmir University
جمعہ کو جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی، طلبہ اور تمام تدریسی عملے کے لئے 2 جنوری سے 15 فروری 2023 تک سرمائی تعطیلات کے لیے بند رہے گی۔ تاہم مخلتف شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امتحانات اور غیر معمولی فنڈ سے چلنے والے تحقیقی منصوبوں پر عمل در آمد متاثر نہ ہو۔
یہ سرمائی تعطیلات یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس واقع درگارہ حضرت بل سمیت دیگر اضلاع کے کیمپس میں بھی سرمائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: Winter Break in Jk Degree Colleges جموں و کشمیر کے ڈگری کالجز میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونین ٹریٹری کے ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری الوک کمار کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زون کے ڈگری کالجز میں 17 دسمبر سے 14 فروری 2023 تک سرمائی چھٹیاں رہیں گی۔ J&K Govt announces winter Break