ETV Bharat / state

وادی میں بجلی کی تخفیف کا دورانیہ دو سے ڈھائی گھنٹے کرنے کا اعلان

Power Curtailment Extended in Kashmir کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے وادیٔ کشمیر میں بجلی کی تخفیف کا دورانیہ دو سے ڈھائی گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

An announcement to increase the duration of power cut in the Valley from two to two and a half hours

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 11:59 AM IST

Updated : Jan 19, 2024, 12:12 PM IST

سرینگر: کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے وادیٔ کشمیر میں وقفہ وقفہ سے بجلی تخفیف کے شیڈول کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں اب شیڈول کے مطابق تخفیف کا دورانیہ 2 سے ڈھائی گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ وادیٔ کشمیر میں موجودہ موسمی صورت حال اور طویل خوشک سالی کے پیش نظر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں زبردست کمی کے نتیجہ میں یہ فیصلہ لیا جارہا ہے۔ اس طرح اب محکمہ کو وقفہ وقفہ سے اس عارضی دورانیہ میں دو سے ڈھائی گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے اب وادی کے ہسپتال بھی زد میں آ گئے

محکمہ کے مطابق جیسے ہی بجلی کی پیدوار میں معقولیت آئی گی اور اضافہ ہوگا تو یہ عارضی دورانیہ کو واپس لے لیا جائے گا۔ متعلقہ محکمہ نے دورانیہ بڑھانے کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں میٹر والے علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بجلی تخفیف شیڈول دو گھنٹے کا ہوا کرتا تھا۔ جب کہ غیر میٹر والے علاقوں میں اس تخفیف کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ تھا۔

پانی کی قلت کی وجہ سے جموں و کشمیر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 85 فیصد کم ہو گئی ہے۔ پورے خطے سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے۔ پی ڈی ڈی کے پرنسپل سکریٹری نے پہلے کہا تھا کہ یونین ٹیریٹری پول سے بجلی کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی ہے۔ ریاستی پول سے ہمارے پاس 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم دسمبر 2023 میں پانی کی کمی کی وجہ سے صرف 150 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2024, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.