جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 26 فروری سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ملک کی تمام ریاستوں سے کھلاڑی کشمیر کا دورہ کریں گے۔
پانچ دنوں تک چلنے والے اس مقابلے کو جموں و کشمیر وینٹر گیمز ایسوسی ایشن، جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور وزارت یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ ای ٹی وی بھارت کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا میڈیا پارٹنر ہے۔
اس مقابلے میں کھلاڑی مختلف کھیل جیسے سکیٹنگ، سنو بورڈ، آئس سکیٹنگ میں حصہ لیں گے۔ وہیں، انتظامیہ نے اس بار شائقین کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔
گزشتہ برس ہوئے مقابلے کے دوران ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شائقین کی موجودگی میں کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم ای ٹی وی بھارت کی براہ راست کوریج سے شائقین کو تمام کھیل اپنے گھر میں ہی دیکھنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیے
بڈگام میں راہگیروں کی جامہ تلاشی
گزشتہ برس تقریباً ایک ہزار کھلاڑیوں نے ان کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔ وہیں، اس سال وادی میں بھاری برفباری کی وجہ سے ٹورِسٹ اور کھلاڑیوں کے لئے گلمرگ مرکز بنا ہوا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ اس بار کھلاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔