ETV Bharat / state

'کھیلو انڈیا سے سیاحت کو فروغ ملے گا: ناظم سیاحت

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 5:08 PM IST

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کی برفیلی چٹانوں پر 26 فروری سے ’کھیلو انڈیا‘ کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس انعقاد سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

'کھیلو انڈیا سے سیاحت کو فروغ ملے گا: ناظم سیاحت
'کھیلو انڈیا سے سیاحت کو فروغ ملے گا: ناظم سیاحت

کشمیر کے ناظم سیاحت غلام نبی ایتو نے سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ’کھیلو انڈیا‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں جانکاری دی۔

انکا کہنا تھا کہ کھیلو انڈیا میں قریبا ملک کے ایک ہزار کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کے ساتھ دیگر افسران بھی ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی کشمیر کی سیاحت کے سفیر بنیں گے اور ملک بھر میں سیاحت کو تشہیر دے کر یہاں کی سیاحت کو فروغ دینے میں کافی مدد گار ثابت ہوں گے۔

ناظم سیاحت نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں اور دیگر افسران کے لئے گلمرگ میں تمام تیاریاں کی جا چکی ہیں اور اب محض 26 فروری کا انتظار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کھیلو انڈیا کے متعلق گلمرگ میں کھلاڑیوں کو ہوٹل دستیاب نہ ہونے پر تنازعہ ہوا تھا جس کو لے کر انتظامیہ کو صفائی دینی پڑی تھی۔

مزید پڑھیں؛ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز چھبیس فروری سے

اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ کی انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو حکمنامہ جاری کیا تھا کہ وہ کھیلو انڈیا کے پیش نظر سیاحوں کی بکنگ منسوخ کریں۔ تاہم تنازعہ ہونے پر انتظامیہ نے یہ احکامات واپس لئے تھے۔

ناظم سیاحت غلام نبی ایتو کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل ہے اور ہوٹلوں میں بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 26 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی گلمرگ آئے گے یا اس فیسٹیول کا افتتاح بذریعہ ویڈیو کانفرنس کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ 'کاشتکاری میں جدت سے ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ممکن'

اس سوال کے جواب میں ناظم سیاحت نے بتایا کہ وہ اس پر حتمی جانکاری نہیں دے پائے گے تاہم اس فیسٹیول کے موقع پر متعدد شخصیات گلمرگ آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.