ETV Bharat / state

کھیل کے میدان میں صالحہ یوسف کا نمایاں مقام - صالحہ یوسف نے کھیلو انڈیا کے تحت سرمائی کھیل مقابلے میں بحیثیت کوچ نمائندگی کی ہے

وادیٔ کشمیر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اب روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دیگر کھیلوں میں بھی اپنا نام روشن کر رہے ہیں۔

کھیل کے میدان میں صالحہ یوسف  کا نمایاں مقام

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 5:05 PM IST

Updated : Mar 9, 2020, 11:35 PM IST

جی ہاں! یہ ہے صالحہ یوسف جو اس وقت جموں و کشمیر سنو رگبی ٹیم میں بحیثیت کوچ اور کپتان نمائندگی کر رہی ہیں۔

صالحہ یوسف نے کھیلو انڈیا کے تحت سرمائی کھیل مقابلے میں بحیثیت کوچ نمائندگی کی ہے

سرینگر کی رہنے والی صالحہ یوسف نے کرکٹ، کھوکھو اور والی بال وغیرہ گیمز میں کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ تاہم صالحہ یوسف دسویں جماعت سے ہی رگبی کی جانب راغب تھیں اور بعد میں یہ مکمل طور اس کھیل کی طرف مائل ہو گئیں۔

ویڈیو

صالحہ کو شروعات میں رگبی کی تربیت پانے کے لیے یہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے اپنے حوصلے کو کبھی کم نہیں ہونے دیا۔ اس کھیل میں قومی سطح کے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف اپنا بلکہ جموں و کشمیر کا نام بھی روشن کیا۔

پہلے پہل اس ہونہار رگبی کھلاڑی کو اس کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کی کمی کے باعث لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنی پڑتی تھی لیکن صالحہ نے اپنی ہمت، لگن اور حوصلے سے ان تمام مشکلات کو مات دیتے ہوئے اس کھیل میں اپنا مستقبل بنایا۔

وادی کشمیر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اب روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دیگر کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

صالحہ یوسف نے کھیلو انڈیا کے تحت سرمائی کھیل مقابلے میں بحیثیت کوچ نمائندگی کی ہے۔

صالحہ کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ شروع شروع میں اس کھیل میں یہاں کی بہت کم لڑکیا ں راغب ہوتی تھیں۔ تاہم آج خواتین کھلاڑیوں کی کافی تعداد موجود ہے۔'

صالحہ کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں سنو رگبی اب کافی مشہور ہوچکی ہے مگر اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے سہولیات کے اعتبار سے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 11:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.