ETV Bharat / state

KCCI Delegation Meets Union Minister: کے سی سی آئی وفد کی مرکزی وزیر جنگلات سے ملاقات

کے سی سی آئی کے ایک وفد نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں پشمینہ درآمد کنندگان کو کسٹم معاملات سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ KCCI Delegation on Pashmina Export

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 12:33 PM IST

کے سی سی آئی وفد مرکزی وزیر جنگلات سے ملاقی

سرینگر (نیوز ڈیسک): کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے ایک وفد نے صدر جاوید احمد ٹینگہ کی قیادت میں مرکزی وزیر جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو کے ساتھ نئی دلی میں ملاقات کی۔ کے سی سی آئی کے ایک بیان کے مطابق وفد نے مرکزی وزیر کو پشمینہ درآمد کنندگان کو کسٹم پر پشمینہ شالوں میں ممنوع مواد ہونے کے شبہ میں پیش آ رہی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پشمینہ شال کی دستکاری سے متعلق مفصل جانکاری دی کہ یہ کیسے بنایا جاتا ہے اور اس ضمن میں درآمدی کلیئرنس طلب کی گئی۔ وفد نے انہیں بتایا کہ سالہا سال کی یہ دستکاری صنعت ہزاروں مرد وخواتین دستکاروں کو روزگار مہیا کرتی ہے اور اس کی مانگ نہ صرف ملک میں ہے بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس کی خوب مانگ ہے۔

وفد نے وزیر کو یہ بھی بتایا کہ کچھ وقت سے درآمد کنندگان کو کسٹم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ محکمہ جنگلی حیات کے حکام انہیں جانچ کے لیے دلی سے باہر دہرہ دون اور کلکتہ بھیجتے ہیں اور اس میں پائے جانے والے مواد کو شاہ توس اون سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ ایسے میں اس عمل میں کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے اور اشیاء کی کڑی میں خلل پیدا ہونے سے ہزاروں دستکاروں کا روزگار متاثر ہو جاتا ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے وزیر کو سرینگر میں ایک سمینار میں بھی شرکت کے لیے دعوت دی۔ جسے وزیر جنگلات و ماحولیات نے قبول کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.