ETV Bharat / state

کشمیری خاتون رخسار ’ماسٹر شیف انڈیا‘ میں تیسرے پائیدان پر - کشمیری خاتون رخسار ماسٹر شیف انڈیا

کشمیری خاتون ڈاکٹر رخسار سعید ماسٹر شیف انڈیا کے فائنلسٹ میں پہنچنے والی کشمیر کی پہلی خاتون شیف ہے۔ kashmiri woman declared 2nd runner up of masterchef india

کشمیری خاتون رخسار ’ماسٹر شیف انڈیا‘ میں تیسرے پائیدان پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 6:58 PM IST

کشمیری خاتون رخسار ’ماسٹر شیف انڈیا‘ میں تیسرے پائیدان پر
کشمیری خاتون رخسار ’ماسٹر شیف انڈیا‘ میں تیسرے پائیدان پر

سرینگر (جموں و کشمیر) : ’’ماسٹر چیف انڈیا‘‘ میں شرکت کرنے والی پہلی کشمیری خاتون ڈاکٹر رخسار سعید کو رئیلٹی شو کے آٹھویں شمارے کا 2nd Runner-Up قرار دیا گیا ہے۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی رخسار کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا ہے۔ وہیں منگلور کے رہنے والے محمد عاشق کو شو کا ونر قرار دیا گیا۔

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے حیدر پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رخسار سعید نے سنہ 2019 کے اگست مہینے کی دو تاریخ کو وادی کا پہلا ’’فروزن فوڈ‘‘ شروع کیا تھا، جس کے بعد وہ کافی مقبول ہوئیں اور کئی انعامات سے بھی اُن کو نوازا گیا تھا۔ رواں برس ماسٹر شیف انڈیا کے آٹھویں شمارے کے فائنلسٹ تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد رخسار بے حد مقبول ہوئیں۔

ماسٹر شیف میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے حوالہ سے انہوں نے فون پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’گزشتہ روز گرچہ میں جیت نہیں پائی لیکن میرا دل کافی مطمئن ہے۔‘‘ اپنے پکوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’’فائنل کے دوران میں نے ’پلیٹر آف برادرہڈ‘ کا انتخاب کیا، اس ڈِش میں بہت سے عناصر تھے جن میں سے ہر ایک جز کشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کے جوہر کی نمائندگی کرتا تھا اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ اس سفر کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر واقعی خوشی ہوں۔ ماسٹر شیف انڈیا ہمیشہ سے میرا خواب تھا، اس سفر نے مجھے ایک بہتر انسان اور ایک بہتر باورچی بننے کی ترغیب دی ہے۔ یہ (سفر) کی آخری منزل نہیں بلکہ میرے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: kashmiri woman in masterchef india: ماسٹر شیف انڈیا میں انٹری کرنے والی پہلی کشمیری خاتون

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھے امید ہے کہ آپ اس سفر کے دوران میرا ساتھ دیتے رہے۔ کھانا پکانا میرا جنون ہے اور میں اس سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتی۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ نے میرے لیے کوئی بڑی چیز مقدر رکھی ہے۔ آئندہ سال اپنے آپ کو مزید جاننے کی کوشش کروں گی اور اگر اللہ نے چاہا تو کشمیر میں اپنا ایک چھوٹا سا ریستوراں بھی شروع گی۔ میں ان تمام لوگوں کے لیے کھانا پکانے کی کلاسز کا بندوبست کرنے کی بھی پوری کوشش کروں گی جو سیکھنے اور تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

سنہ2021 میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ڈاکٹر رخسار نے دعویٰ کیا تھا کہ جیسے ہی انہوں نے اپنا سٹارٹ اپ شروع کیا تھا تو وادی میں حالات کافی خراب ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ مایوس ہو گئی تھی۔ تاہم اُن کا حوصلہ پست نہیں ہوا تھا اور اپنی محنت اور لگن کی بدولت وہ اپنے منفرد سٹارٹ اپ کو شروع کرنے میں کامیاب ہو گئی گئی۔

ڈاکٹر رخسار فوڈ ٹیکنالوجی میں ڈگری یافتہ ہے اور شادی کے بعد سے وہ جنوبی کشمیر کے پانپور علاقہ میں ہی رہتی ہیں۔ رواں برس جون کے مہینے میں انہوں نے ماسٹر شیف کے لیے آڈیشن دیا تھا اور کئی مرحلے طے کرنے کے بعد وہ فائنل 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ماسٹر شیف کی جانب سے شائع کیے گئے شو کے پرومو میں ڈاکٹر رخسار کہتی ہیں کہ ’’جب میرا کھانا کوئی آنکھیں بند کر کے کھائے، میں اس کو کشمیر کی وادیوں میں پہنچانا چاہتی ہوں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.