سرینگر:معروف مصور اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فائن آرٹ کے سابق ڈین پروفیسر ظہور زرگر کا شمار ان مصوروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعہ عالمی شہرت حاصل کی ہے۔ اتنا ہی نہیں پروفیسر ظہور زرگر جموں وکشمیر کے پہلے اور ملک کے دوسرے ویجولائزر ہیں۔شہر خاص کے خواجہ بازار علاقے میں پیدا ہوئے پروفیسر ظہور زرگر کو پچپن سے ہی فن مصوری میں دلچسپی تھی ایسے میں انہوں نے 1971 میں ایم ایس یونیورسٹی بروڈہ میں بی ایف اے میں داخلہ لیا بعد میں ویجولائززیشن اپلائڈ آرٹ میں ماسٹرس کیا۔1985 میں ظہور زرگر کو جامعہ میلہ اسلامیہ کے شعبہ آف فائن آرٹ میں ملازمت ملی اس کے بعد یہ 2014 میں جامع سے بطور ڈین سبکدوش ہوئے۔
تاہم رنگوں کے اس جادوگر نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے فن کو جمود کا شکار ہونے نہیں دیا اور زکورہ سرینگر میں اپنے ہی گھر میں ایک سٹوڈیو کا قیام عمل لایا اور بچوں مفت فن مصوری سیکھانے کا کام شروع کیا جو کہ آرٹ کے میدان میں اپنی پہچان بنایا چاہتے ہیں۔
پروفیسر ظہور زرگر نے اب تک ملک کے نامور اور ممتاز آرٹسٹ سے کام کیا ہے،جن میں اے آر نائر،جتن داس اور پرمجیت سنگھ جیسے عظیم مصوروں کے نام قابل ذکر ہیں۔ وہیں انہوں نے 50 سے زائد پینٹنگ ایگزیبیشنز میں حصہ لیا ہے۔پروفیسر زرگر کہتے ہیں کہ فن مصوری کا شعبہ کافی وسیع ہے اس سے سیکھ کر نہ صرف ایک مصور بلکہ ایک انیمیٹر، السٹریٹر اور ایک بہترین ڈائزائنر کے طور بھی مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: Kashmiri Artist Irtiqa Bazaz آرٹ کے احساس نے ارتقاء کو نیشنل ایوارڈ دلوایا
پروفیسر ظہور زرگر طلبہ کو آف لائن کے علاوہ آن کلاسز کے ذریعے بھی آرٹ پڑھاتے ہیں، وہیں پروفیسر ظہور زرگر کی رہنمائی میں پینٹینگ میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اتنے بڑے تجربہ کار استاد کی رہنمائی حاصل ہونا ان کے لیے باعث فخر ہے۔
پروفیسر ظہور زرگر نہ صرف ملکی بین الاقوامی سطح پر اپنا نام کما چکے ہیں ایسے میں ان کے بنائے ہوئے فن پارے آج بھی پارلیمنٹ ہاؤس اور للت کلا اکادمی میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔پروفیسر زرگر کی رائے میں آرٹسٹ بڑا خوش قسمت ہوتا ہے کیونکہ برش اور رنگ اس سے ہر زاویے سے بہتر طور اپنے جزبات و احساسات ابھارنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔