ETV Bharat / state

سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے عمر کی حد میں رعایت کا مطالبہ

سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے انتظامیہ سے سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے دیگر ریاستوں کی طرح عمر کی حد 25کے بجائے 35برس مقرر کرنے کی گزارش کی ہے۔

سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے عمر کی حد میں رعایت کا مطالبہ
سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے عمر کی حد میں رعایت کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 8:19 PM IST

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے مقرر کی گئی عمر کی حد میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔

سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے عمر کی حد میں رعایت کا مطالبہ

احتجاج کر رہے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سب انسپکٹر اسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں جس میں، ان کے مطابق، امیدوار کی کم سے کم تعلیمی قابلیت گریجویشن مقرر کی گئی ہے وہیں خواہشمند امیدوار کی عمر 25سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد امیدوار عمر بھر میں محض ایک مرتبہ ہی سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے درخواست جمع کر سکتا ہے کیونکہ انکے مطابق پوسٹ کے لیے عمر کی حد بہت کم مقرر کی گئی ہے، اور ’’انتظامیہ کی جانب سے سب انسپکٹر پوسٹ کی اسامیوں کے لیے ہر سال درخواستیں طلب نہیں کی جاتیں۔‘‘

مزید پڑھیں: اگر اقوام متحدہ نے مداخلت نہ کی ہوتی تو شاید پورا کشمیر ہمارا ہوتا: ائیر مارشل امت دیو

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر ریاستوں میں سب انسپکٹر پوسٹ کے لیے 35برس کی عمر تک کے افراد درخواستیں جمع کر سکتے ہیں تاہم وادی کشمیر میں صرف 25برس کی عمر مقرر کی گئی ہے جو انکے مطابق ’’سراسر نا انصافی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.