ETV Bharat / state

Winter Cuisine Kashmiri Harisa کشمیری ہریسہ شدید سردی میں سہارا - Winter Cuisine of Kashmiri Harisa

کشمیری ہریسہ دراصل سردیوں کا پکوان ہے جو کہ چاول اور دنبے کے گوشت کو پیسٹ کی شکل میں پیس کر تیار کیا جاتا ہے اور اس سے پھر روایتی کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔Kashmiri Harissa Recipe

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 5:23 PM IST

سرینگر:اندنوں کشمیر کے پُرانے شہر میں موجود ہریسہ کے دکانوں پر لوگوں کی اسی طرح کی بھیڑ دیکھنے کو ملتی یے۔لوگ صبح سویرے ذائقہ دار پکوان کھانے کے لیے ہریسہ کے دکانوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے کام کاج پر جانے سے قبل بدن میں حرارت پیدا کرنے کی خاطر گرم گرم ہریسہ کھانے کو ترجیحی دیتے ہیں۔Winter Cuisine of Kashmiri Harisa

کشمیری ہریسہ شدید سردی میں سہارا
اس ڈیڑھ سو سالہ پرانے ہریسہ کے دکان مالک محمد شفع بٹ اور ان کا بیٹا ہر روز صبح چار بجے جاگتے ہیں تاکہ لذید روایتی ہریسہ تیار کرسکیں۔ہریسہ دراصل سردیوں کا پکوان ہے جو کہ چاول اور دنبے کے گوشت کو پیسٹ کی شکل میں پیس کر تیار کیا جاتا ہے اور اس سے پھر روایتی کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ محمد شفیع بٹ کہتے ہیں کہ یہ 24 گھنٹے کا محنت طلب کام ہے جو کہ میرے والد سے قبل دادا کیا کرتے تھے۔۔Kashmiri Harissa Recipe یوں تو کشمیر میں شدید سردیوں کے دوران بیشتر لوگ مختلف اقسام کے پکوان تیار کرتے ہیں۔ لیکن ان پکوانوں میں ہریسہ مقبول ترین اور ذائقہ دار کھانا تصور کیا جاتا یے۔گھر پر پکائے گئے یا اس طرح کے دکانوں پر ہریسے کو نشاتے میں کھانے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔اگرچہ ہریسہ روزانہ کی پکوان میں شامل نہیں ہے اور جابجا ہی سرما کے دوران کھایا جاتا ہے۔تاہم فتح کدل علاقے کے رہنے 70 سالہ عبدالرحمان بیگ شدید ٹھنڈ کے ان ایام کے دوران روزانہ ہریسہ کھانے کے لیے اس دکان پر پہنچ جاتے ہیں۔Winter Foods Of kashmirکشمیر میں روایتی ہریسہ سرینگر کے پائین شہر کے علاقوں میں تیار کیا جاتا ہے جن میں زینہ کدل،عالی کدل،صراف کدل،نواکدل اور فتح کدل قابل ذکر ہیں۔ایسے میں فتح کدل میں قائم اس دکان پر نہ صرف ذائقے سے بھر پور ہریسہ ملتا ہے بلکہ یہاں ہریسہ بھیٹ کر پیش کرنے کی روایت کو بھی بر قرار رکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ دوردراز علاقوں سے بھی لوگ یہاں ہریسہ کا مزا لینے کے لیے آتے رہتے ہیں اور جو اس دکان پر ہریسہ کھاتے ہیں وہ گھر والوں کے لیے ہریسہ لیجانا بھولتے نہیں ہیں۔Harissa Market In Kashmir

مزید پڑھیں: Foodie Paradise In Kashmir ’خیام‘ سرینگر میں مشہور کیوں

کشمیر کو ایران صغیر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں کی تہزیب اور ثقافت پر وسطی ایشاء اور ایران کے گہرے اثرات مرتب ہیں۔کہا جاتا ہے کہ صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی (رح) جب کشمیر آئیے تو ان کے رفقا ہریسہ بنانے کا یہ فن جانتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.