ETV Bharat / state

mmu appeals for mirwaiz release: منوج سنہا میرواعظ کی رہائی سے متعلق اپنے بیان پر عمل کرے، متحدہ مجلس علما - ایم ایم یو میرواعظ عمر فاروق رہائی کا مطالبہ

جموں و کشمیر ایل جی منوج سنہا سے میرواعظ کی خانہ نظر بندی ختم کرنے اور اپنے بیان پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متحدہ مجلس علما سے میرواعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 8:01 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر (ایم ایم یو) کے سرکردہ اور بنیادی اراکین اور معزز ممبران نے اس امر پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مجلس کے بانی و سرپرست میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ’’حکام نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر 4 اگست2019 سے مسلسل خانہ نظر بند کر رکھا ہے اور آج 211 ویں جمعہ کو بھی میر واعظ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور وعظ و تبلیغ کی اجازت نہیں دی۔‘‘ ایم ایم یو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مجلس نے حکام خاص طور پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ میرواعظ کی رہائی کے حوالے سے اپنے دئے ہوئے بیانات پر عمل کرے اور ماہ ربیع الاول کے پیش نظر میرواعظ کی رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے نامور اسلاف اور اکابرین کے طرز پر نہ صرف اپنی منصبی ذمہ داریاں بحسن خوبی انجام دے سکیں بلکہ عوام کے تئیں جو ذمہ داریاں ہیں انہیں بھی پورا کر سکیں۔

مجلس نے میرواعظ کی طویل ترین نظربندی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرواعظ کی طویل ترین نظر بندی سے ایک طرف جہاں مرکزی جامع مسجد کے صدہا سالہ منبر و محراب گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ سے رشد و ہدایت، قال اللہ وقال الرسول ﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ اور دعوت و تبلیغ سے مکمل طور پر خاموش ہے، وہیں حکام کا یہ آمرانہ قدم مذہبی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے جذبات اور احساسات کو بری طرح متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ جس کے خلاف عوامی سطح پر ناراضگی اور بے چینی روز بروز بڑھ رہی ہے۔‘‘

متحدہ مجلس علماء نے بیان میں مزید کہا کہ ’’یہ اسلامیان کشمیر، علما، ائمہ، خطبا، مشائخ اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ سماج کے تمام طبقوں اور عوام الناس کیلئے حد درجہ لمحہ فکریہ ہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما کو اپنی منصبی ذمہ داریوں اور عوام کے تئیں پر امن سرگرمیوں سے باز رکھنے کیلئے ان پرقدغن بٹھا کر موصوف کے نقل و حمل کو مسدود کردیا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Mirwaiz Umar Farooq Detention میر واعظ کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے

واضح رہے کہ متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر میں درج ذیل تنظیمیں؛ مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام کی مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر سمیت دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرۃ الاسلام، انجمن مظہر الحق، جمعیت الائمہ والعلماء، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر، دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ، اہلبیت فاؤنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم، پیروان ولایت، اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ، بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام، کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد، اشرف العلوم حیدرپورہ، دارالعلوم داؤدیہ بٹہ مالو،د ارالعلوم فرقانیہ نوشہرہ، دارالعلوم داؤدیہ خانیار، جمعیت العلماء کشمیر، سراج العلوم، ادارہ وحدۃ المکاتب جموں وکشمیر، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ، دارالعلوم جامعۃ الرشاد اونتی پورہ، خانقاہ مرادیہ، جامع مسجد کریری، دارالعلوم صوت القرآن گلشن آباد سرینگر اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.