ETV Bharat / state

Kashmiri Scholars Meet LG کشمیری علماء کے وفد نے منوج سنہا سے ملاقات کی - کشمیری علماء لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات

لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنے والے وفد کے رکن مولانا حامی نے کہا کہ انہوں نے کشمیری علماء کی گرفتاری سمیت دیگر مسائل ایل جی سنہا کی نوٹس میں لائے جس پر گورنر نے انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ Kashmiri Scholars Calls on LG Manoj Sinha

کشمیری علماء کا وفد منوج سنہا سے ملاقی
کشمیری علماء کا وفد منوج سنہا سے ملاقی
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 3:06 PM IST

Updated : Sep 19, 2022, 8:06 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کی مختلف دینی تنظیموں کے ایک 5 رکنی وفد نے پیر کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی جس میں علماء کرام کی گرفتاری، کاشتکاروں کو درپیش مسائل سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وفد میں شامل معروف عالم دین مولانا غلام رسول حامی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ کئی مسائل پر بات چیت کی جس میں وادی کشمیر میں گذشتہ چند دنوں کے دوران متعدد مذہبی علماء کی گرفتاری اور پھلوں کے کاشتکار کو درپیش مسائل شامل ہیں۔ Kashmiri Scholars Calls on LG Manoj Sinha

کشمیری علماء کا وفد منوج سنہا سے ملاقی

حامی نے کہا کہ انہوں نے سبھی مسائل ایل جی سنہا کی نوٹس میں لائے اور گورنر نے انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفد میں شامل ایک اور رکن مولانا غلام محی الدین نقیب نے کہا کہ انہوں نے ایل جی کے ساتھ متعدد مسائل خاص طور پر مذہبی علماء کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا جس پر ایل جی نے انہیں مثبت جواب دیا۔ Clerics met LG on Kashmiri Scholars Arrest

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں ایل جی سنہا کی جانب سے مثبت جواب ملا اور امید ہے کہ گرفتار کیے گئے مذہبی علماء کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ہم نے کاشتکاروں کا مسئلہ بھی اٹھایا، جنہیں اپنی پیداوار کی نقل و حمل میں مسائل کا سامنا ہے۔ ایل جی نے اس کا بھی مثبت جواب دیا اور کہا کہ حکومت اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے گی۔‘‘Kashmiri Religious Scholars Arrested

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران وادی کشمیر میں کئی مذہبی علماء کو گرفتار کیا گیا جب کہ ان میں سے چند پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے علماء میں جمعیت اہلحدیث کے معروف مبلغ مشتاق احمد ویری اور مولانا بشیر احمد ڈار المدنی کے علاوہ جمعیت اہل السنۃ کے رکن اور جنوبی کشمیر کے معروف مبلغ مولانا عبد الرشید داؤدی شامل ہیں۔ JK Police on Kashmiri Scholars’ Arrest

گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی وجے کمار نے کہا تھا علماء کو کشمیری نوجوانوں کو ورغلانے اور کئی بار متنبہ کرنے کے باوجود باز نہ آنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا۔

Last Updated : Sep 19, 2022, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.