ETV Bharat / state

Janmashtami in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں جنماشٹمی دھوم دھام سے منایا گیا - جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں جنماشٹمی

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں جنماشٹمی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ Janmashtami in Jammu and Kashmir

Janmashtami in Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر میں جنماشٹمی دھوم دھام سے منایا گیا
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 11:04 PM IST

Updated : Aug 21, 2022, 10:14 PM IST

سرینگر میں جنماشٹمی کی تقاریب Janmashtami in Srinagar

سرینگر میں جنماشٹمی دھوم دھام سے منایا گیا

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے سرینگر میں بھی جنماشٹمی بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ٹنکی پورہ میں واقع کتھلیشور مندر سے مذہبی نعروں کی گونج کے ساتھ شوبھا یاترا نکالی گئی، جو بیچ حبہ کدل، گنپتھ یار، بربرشاہ، ریگل چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، جہانگیر چوک اور لالچوک سے گزری۔

یاترا میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں سمیت عقیدت مندوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ ہندو ویلفئر سوسائٹی کشمیر کے صدر چونی لال نے اس مقدس موقع پر ملک و جموں وکشمیر میں امن و ترقی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی روایت تا ابد قائم و دائم رہنی چاہئے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنماشٹمی کے تہوار کے موقع پر لوگوں کو مباک باد پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'شری کرشنا جنماشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد اور نیک خوہشات کا اظہار کرتا ہوں، دعا گو ہوں کہ یہ تہوار تمام لوگوں کے لئے خوشی و مسرت لے کر آئے۔

ڈوڈہ میں جنماشٹمی کا جشن Janmashtami in Doda

ڈوڈہ میں جنماشٹمی دھوم دھام سے منایا گیا

ڈوڈہ میں جنماشٹمی بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے جنماشٹمی بڑے پیمانے پر نہیں منایا گیا تھا لیکن آج دو سال بعد اس موقع پر ہزاروں لوگ موجود تھے۔

اس موقع پر جھانکی ڈوڈا کے رادھے شیام مندر سے ہوتا ہوا ٹندھوا شیو مندر پہنچا اور وہاں سے رام لیلا گراؤنڈ پہنچا اور ہانڈی پھوڑنے کا مقابلہ ہوا۔ ہانڈی پھوڑنے کے مقابلے کے بعد جھانکی وہاں سے چلی اور بان ڈوڈا مندر پہنچی، جہاں لوگوں کے لئے پرساد اور شربت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس جھانکی میں سناتن دھرم کے صدر شری گجے سنگھ رانا بھی موجود رہے۔

کشتواڑ میں جنماشٹمی کا تہوار Janmashtami in Kishtwar

کشتواڑ میں جنماشٹمی کا تہوار

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں جنماشٹمی بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں 'جنماشٹمی' کا تہوار انتہائی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ہے، وہیں اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیوٹی کے پورے انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر سناتن دھرم سبھا کی جانب سے جھانکی نکالی گئی جو سرکوٹ گوری شنکر مندر سے شروع ہوئی اور رام مندر میں اختتام پزیر ہوئی ہے۔

اننت ناگ کے مٹن علاقے میں جنماشٹمی کا تہوار Janmashtami in Anantnag

اننت ناگ کے مٹن علاقے میں جنماشٹمی کا تہوار

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں جنماشٹمی کا تہوار مزہبی ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران کشمیری پنڈتوں اور مقامی مسلمانوں کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کی مثال دیکھنے کو ملی۔

پنڈت برادری نے اس خاص تہوار پر مارٹنڈ سوریا مندر کو سجایا۔ سوریا مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کے علاوہ بھجن اور دیگر تقریبات منعقد کیے گئے جبکہ دن میں ایک خصوصی مارچ بھی نکالا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے کرشن کی جھانکی کو مختلف علاقوں سے ہوکر ژاکہ ندی تک پہنچایا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے کہا کہ مٹن ہمیشہ سے ہندو، مسلم اور سکھ اتحاد کا مرکز رہا ہے۔ مٹن میں ہر تہوار آپسی بھائی چارے کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔

رامبن میں جنماشٹمی کا تہوار Janmashtami in Ramban

رامبن میں جنماشٹمی کا تہوار

پورے ملک کے ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھی جنماشٹمی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے سکورٹی کے پورے انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر جھانکی بھی نکالی گئی، جو رامبن قصبہ اور قومی شاہراہ سے گزرنے کے بعد ہنومان مندر رامبن میں اختتام پزیر ہوئی۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے کہا کہ رامبن ہمیشہ سے ہندو، مسلم اور سکھ اتحاد کا مرکز رہا ہے۔ رامبن میں ہر تہوار آپسی بھائی چارے کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے کہا کہ کرشن بھگوان کا یہ پیغام رہا ہے کہ پوری دنیا میں امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔

گاندربل میں جنماشٹمی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا Janmashtami in Ganderbal

گاندربل میں جنماشٹمی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی جنماشٹمی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہ تہوار بھگوان وشنو کے نویں اوتار بھگوان کرشنا کی پیدائش کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کشمیر میں بھی یہ تہوار مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ ہندوؤں کا ایک بہت اہم تہوار ہے۔

اس سلسلے میں کھیر بھوانی مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں ایک کشمیری پنڈت نے کہا کہ ہم نے کشمیر میں امن اور بھائی چارے کے لیے دعا کی کیونکہ یہ تہوار امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ہم انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔

Last Updated : Aug 21, 2022, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.