ETV Bharat / state

عبدالقیوم کو رہا کرنے کا مطالبہ - غیر آئینی اور غیرقانونی نظربندی کے حکم کو کالعدم

وادی کشمیر کے وکلاء نے آگرہ جیل میں نظربند کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

عبدالقیوم کو رہا کرنے کا مطالبہ
عبدالقیوم کو رہا کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 12:06 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:33 PM IST

چند روز قبل عبدالقیوم کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آگرہ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز پی ایس اے ہٹانے کے متعلق دائرہ کی گئی عرضی پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عرضی کی اگلی سماعت پیر کو طے کی ہے۔

وادی کے متعدد وکلاء نے عبدالقیوم کی فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ 'اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو حکومت اس کے ذمہ دار ہوگی'۔

بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے عبدالقیوم کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ' وہ غیر آئینی اور غیرقانونی نظربندی کے حکم کو کالعدم قرار دیں اور انہیں فوری طور رہا کریں'۔

بتا دیں کہ 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 76 میاں عبدالقیوم کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں اترپردیش کی آگرہ جیل منتقل کیا گیا۔

ان کے اہلخانہ کے مطابق کہ میاں قیوم بلند فشار خون اور ذیابیطس سمیت نو امراض میں مبتلا ہیں اور ان کا ایک گردہ پہلے ہی نکال دیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.