ETV Bharat / state

First Haj Flight from Srinagar سرینگر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بدھ کو روانہ ہوگا - کشمیر عازمین حج

عازمین حج کی پہلی پرواز 7جون بدھ کو سرینگر سے روزانہ ہوگی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ Kashmiri Haj Pilgrims to Fly Jeddah on June 7

سرینگر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بدھ کو روانہ ہوگا

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 4:33 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ7 جون سے شروع ہو رہا ہے، ایسے میں پہلی پرواز آئندہ کل (بدھ کو) سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔ حجاج کرام کی روانگی کے حوالے سے حج ہاؤس بمنہ سے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سرینگر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر عازمین حج کے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ رشی نے کہا کہ عازمین کی آسانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حج ہاؤس بمنہ میں عازمین کے سامان کی اسکریننگ کے لیے ایک خصوصی چیک ان کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ ایسے میں سامان کی اسکریننگ کے بعد حجاج کرام کو ایس آر ٹی سی (SRTC) کی اے سی کوچز کے ذریعے ہوائی اڈے پر لے جایا جائے گا اور ان کے سامان کو الگ سیل بند کنٹینر ٹرکوں میں لے جایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسٹم کلیئرنس بھی حج ہاؤس بمنہ میں ہی کی جائے گی تاکہ ہوائی اڈے پر بھیڑ بھاڑ سے بچا جاسکے۔A340 ائر بس سے عازمین حج کو سرینگر کے ہوائی اڈے سے جدہ لے جایا جائے گا۔ کلدیپ سنگھ نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو ڈیپارچر انٹری گیٹ سے ہوائی جہاز تک لے جانے کے لیے ایئرپورٹ پر ایک علیحدہ راستہ مختص کیا گیا ہے جبکہ احرام باندھنے کے لیے علیحدہ جگہ رکھی گئی ہے جہاں عازمین اپنا احرام باندھ سکتے ہیں۔

رواں برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جا رہے ہیں، جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 12 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ حج کمیٹی کے مطابق ’’گو ائیر لائنز‘‘ سے معاہدے ختم ہونے اور پھر نئی ائیر لائنز ’’سپائس جٹ‘‘ سے نئے سرے سے معاہدہ کی وجہ سے امسال جموں وکشمیر کے عازمین باقی ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں دو ہفتے کی تاخیر سے سفر محمود پر رونہ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 جموں وکشمر کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل، حج ایگزیکٹیو آفیسر

حج 2023 کے لیے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ حج بیت اللہ پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.