سرینگر: کشمیر کے صدیوں پرانے ہندو مسلم بھائی چارے اور آپسی میل پر مبنی سوہن لال کول کا لکھا اسٹیج ڈرامہ "نم تہ ماز" ٹیگور ہال سرینگر میں کھیلا گیا۔ فردوس ڈرامیٹک کلب نے یہ ڈرامہ حسن جاوید کی ہدایت میں پیش کیا۔ ڈرامے میں نوے کی دہائی سے قبل پنڈت برادری اور یہاں کی مسلم آبادی کے درمیان محبت، اخوت، رہن سہن میں تال میل اور مذہبی ہم آہنگی کو بہتر طور دکھایا گیا۔
اس موقع پر ریڈیو کشمیر اور دوردرشن سرینگر کے سابق ڈائریکٹر صاحبان خاص مہان کے طور موجود رہے جب کہ " نم تہ ماز" ڈرامہ دیکھنے کے لیے ٹیگور ہال میں مخلتف شعبہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ فن ادب، آرٹ اور تعلیم سے وابستہ متعدد اہم شخصیات بھی ٹیگور ہال پہنچی تھیں۔
اس اسٹیج ڈرامے کے ذریعے ایک پیغام دیا گیا کہ وادی کشمیر صوفی، سنتوں اور منیوں کی سرزمین رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رشیوں اور منیوں نے آپسی بھائی چارہے کی فضا کو قائم و دائم رکھنے کے لیے ہمیشہ درس دیا۔ اس موقع پر ڈرامہ کے ہدایت کار حسن جاوید نے کہا کہ کچھ لوگ اس ہندو مسلم بھائی چارے میں خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس ڈرامہ سے یہ بات عیاں ہے کہ یہاں کا بھائی چارہ ہمیشہ زندہ تھا اور آئندہ بھی زندہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
"نم تہ ماز" ڈرامے میں وادی کے سینیئر اور نامور ڈرامہ آرٹسٹس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حسن جاوید کہتے ہیں یہ پہل ان لوگوں کے لیے ایک پیغام بھی ہے جو صرف اپنے فائدہ کے لیے یہاں کے صدیوں پرانے بھائی چارے میں بگارڈ پیدا کرنے کی کوشش رہے ہیں۔ حاضرین نے فردوس ڈرامٹک کلب کی پہل کی کافی ستائش کی اور اسٹیج کیے گئے ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: