ETV Bharat / state

کشمیری دستکاری کی مصنوعات اب آن لائن دستیاب ہونگے - دستکاری صنعت کو فروغ

دیہی معیشت کو فروغ دینے، دستکاری اور ہینڈ لوم شعبے کی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کی دستکاری مصنوعات کی پہنچ بین الااقوامی بازار تک یقینی بنانے کی غرض سے حکومت نے ایک اہم قدم اٹھا کر ملک کی معروف آن لائن ریٹیلر کمپنی فلپ کارٹ کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

کشمیری دستکاری مصنوعات اب آن لائن دستیاب ہونگے

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:53 PM IST

معاہدے کے تحت مقامی کاریگروں اور دستکاروں، بنکروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے آن لائن پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ دنیا بھر کے گاہکوں تک پہنچ سکیں

کشمیری دستکاری مصنوعات اب آن لائن دستیاب ہونگے
جموں کشمیر انتظامیہ اور فلپ کارٹ کے مابین ایم او یو پر دستخط جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں کیے گئے ہیں۔ دستخط جموں وکشمیر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر حشمت علی اور فلپ کارٹ گروپ کے چیف کارپوریٹ امور کے افسر رجیش کمار کے مابین ہوئے۔
اس موقعے پر ایل جی نے کشمیری دستکاروں کے ہنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدم سے نہ صرف یہاں کے دستکاروں کو فائدہ ہوگا بلکہ منفرد، جدا اور دلکش ڈائزائنز کی دستکاری مصنوعات کی تشہر فلپ کارٹ کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرکار کی جانب سے کی گئی اس اہم پہل سے یہاں کی قدیم دستکاریوں کو فروغ حاصل ہونے کے علاوہ منسلک افراد کی مالی حالت بھی بہتر ہوگی۔اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ کشمیر کی دم توڑتی گھریلوں دستکاری صنعت کو فروغ دینے، ہینڈلوم اور کرافٹ کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر ایک بہتر مارکیٹ فراہم ہو سکے وہیں یہاں کی دستکاری صنعتوں سے جڑے افراد کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کبھی بحال نہیں ہوگی: رویندر رینہ

انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے اٹھائے گے اس اہم قدم سے اب یہاں کے دستکار، بنکرز یا دیگر افراد اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے اور منافع بخش آمدنی حاصل کرنے کے لئے اگلے 6 ماہ فلپ کارٹ کی ویب پورٹل پر اپنی مصنوعات کو نمائش کے لئے ڈال سکتے ہیں۔

سمرتھ نام کی اس خاص ویب پورٹل یہاں کی ہینڈلوم اور ہنڈی کرافٹ صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ دور حاضر کی نئی ٹیکنالوجی میں لوگوں میں آن لائن خریداری کا رجحان زیادہ بڑھ رہا۔ ادھر دوسری جانب موجودہ عالمی وبا کروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر لوگوں میں مزید آن لائن شاپنگ کی طرف دلچسپی بڑھی ہے۔

ایم او یو پر دسختط کئے جانے کی مختصر تقریب کے موقع پر ایل جی کے مشیر کے کے شرما، چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم، انڈسٹریز اینڈ کامرس کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دیویدی اور ڈائریکٹر ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر مسرت السلام کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود رہے۔ جموں و کشمیر حکومت نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے کے تحت فلپ کارٹ کے ساتھ ایم او یو پر دسخط کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.