ETV Bharat / state

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ، پہلگام سرد ترین جگہ - کشمیر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک موسم مزید خشک مگر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ظاہر کی ہے۔

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ، پہلگام سرد ترین جگہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 1:10 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے سے سردی کی لہر تیز تر ہو رہی ہے۔ وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کو سرد ترین مقام ہونے کا شرف حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کےشہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

دریں اثناء، خشک موسم کے بیچ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی اتوار کی شام چار روز بعد ٹریفک بحال کیا گیا۔ وادی کو لداخ یونین ٹیریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.