ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، برف باری کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 8 سے 10 جنوری کو برف باری ہونے کا امکان ہے۔ snowfall forecast in Kashmir

کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، برف باری کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 12:32 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کے دو مختصر مرحلوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برقرار ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں دو مغربی ہواؤں کی لہروں کے داخل ہونے کا امکان ہے جن کے نتیجے میں وادی میں 7 جنوری سے موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 8 سے 10 جنوری کو برف باری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 11 سے13 جنوری تک وادی میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather Forecast in Kashmir

وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور برقرار، پہلگام سرد ترین جگہ

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.