ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کا زور جاری، گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جب کہ پہلگام میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Pahalgam coldest places

کشمیر میں سردی کا زور جاری، گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 11:40 AM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرکے جہاں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے دوچار کر رہا ہے وہیں آبی ذخائر کو بھی منجمد کر رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کےمطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 22 دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات رہنے کے درجے پر فائز رہے ہیں۔ Cold continues in Kashmir

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ پہلگام میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کم ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں آبی ذخائر جزوی طور پر منجمد ہوگئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام

محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے30 دسمبر موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 اور27 دسمبر کو ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے مغل روڈ، زوجیلا، کرناہ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم وادی میں فی الوقت بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بتادیں کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے یہ چلہ 21 دسمبر سے31 جنوری تک تخت نشین رہ کراپنے زور کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.