محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 5.5، پہلگام میں منفی 11.9، کپواڑہ میں منفی 3.1، کوکرناگ میں منفی 8.4، سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 11.5، شوپیاں میں منفی 9.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ضلع بڈگام میں منفی 5.3، پلوامہ میں منفی 3.7، کرگل میں منفی 18، لہیہ میں منفی 13.2، بالتل میں منفی 15 اور دراس میں منفی 28.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
ادھر جموں میں 6 ڈگری، کٹرا میں 6.3، کھٹوعہ میں 6.6، پونچھ میں 1.7 اور ادھمپور میں 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 31 جنوی تک خشک رہے گا۔ دوران شب کم سے کم درجہ حرارت میں پھر سے گراوٹ آئے گی اور راتیں سرد ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز وادی میں برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں بند ہوئیں وہیں فضائی رابطے بھی متاثر ہوئے تھے۔ برف باری کے نتیجے میں گریز بانڈی پورہ، کرناہ کپوارہ، کیرن کپوارہ، اور مژھل کی سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند ہیں۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ کو گزشتہ روز صرف درماندہ گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے کھلا چھوڑا گیا۔