سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آج رات وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اگرچہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں اس وقت شدید سردی ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے ہے، اس کے باوجود آج رات برف باری کا امکان ہے۔ آج رات کا درجہ حرارت 3-5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی اُمید ہے جس وجہ سے برفباری کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’چونکہ موجودہ مغربی ڈسٹربنس کمزور ہے، اس لیے بارش یا برفباری کے زیادہ امکانات نہیں ہے۔ لیکن اگر ہلکی یا درمیانہ درجے کی پرسپٹیشن Perceptation ہوتی ہے، تو یہاں برفباری کے کافی امکانات ہیں۔‘‘ ضلع وار پرسپٹیشن اور برف باری کے امکانات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’شوپیاں میں پرسپٹیشن کے امکانات 55 فیصد جبکہ برف باری کے امکانات 90 فیصد ہیں۔ اسی طرح کولگام میں پرسپٹیشن کے امکانات 45 فیصد جبکہ برف باری کے 60 فیصد امکانات ہیں۔ اننت ناگ اور پلوامہ میں پرسپٹیشن کے امکانات 35 فیصد ہیں جبکہ برف باری کے امکانات 65 فیصد ہیں۔ اسی طرح سرینگر میں پرسپٹیشن کے امکانات 30 فیصد ہیں جبکہ برف باری کے امکانات 60 فیصد ہیں۔‘‘
مزیر پڑھیں: کشمیر میں چلئی کلاں کے دوسرے روز بھی سردی کا قہر جاری
دیگر اضلاع میں برف باری کے امکانات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’گاندربل اور بارہمولہ میں پرسپٹیشن کے امکانات 30 فیصد جبکہ برف باری کے امکانات 55 فیصد ہیں۔ اسی طرح بڈگام میں پرسپٹیشن کے امکانات 40 فیصد جبکہ برف باری کے 60 فیصد ہیں۔ وہیں بانڈی پورہ میں پرسپٹیشن کے امکانات 35 فیصد جبکہ برف باری کے امکانات 60 فیصد ہیں۔ اسی طرح کپوارہ میں پرسپٹیشن کے امکانات 45 فیصد جبکہ برفباری کے 60 فیصد امکانات ہیں۔‘‘