ETV Bharat / state

چلہ کلان کے تیور سخت، گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 11.5 ڈگری

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 12:38 PM IST

منگل کے روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کے باعث جہاں آبی ذخائر مسلسل منجمد ہی رہے۔

گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 11.5 ڈگری
گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 11.5 ڈگری

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمائی دار الحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ سرینگر میں 14 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور جس سے سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر اونتی پورہ میں درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بانڈی پورہ میں منفی 0.5، سوپور میں منفی 0.5، بڈگام میں منفی 2.2، شوپیاں میں منفی 8، پلوامہ میں منفی 0.5، اور کولگام میں منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یوم جمہوریہ اور جموں و کشمیر

دریں اثناء وادی میں منگل کے روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کے باعث جہاں آبی ذخائر مسلسل منجمد ہی رہے وہیں سڑکوں پر کہر لگنے کی وجہ سے صبح کے وقت ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل میں خلل واقع ہوئی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں سے اگرچہ برف کو ہٹایا گیا ہے لیکن کناروں اور گلی کوچوں میں جمع برف راہگیروں کے لئے خطرے کا باعث بن گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کی حکومت کا آخری مرحلہ چل رہا۔

اہلیان وادی کا ماننا ہے کہ چلہ کلان نے رواں سیزن کے دوران برسوں بعد اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.