ETV Bharat / state

’امتحان لینے میں غیر ضروری جلد بازی کی جا رہی ہے‘ - نا مکمل نصاب

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے یونیوسٹی حکام سے یکم جنوری کے بجائے تیسرے سمسٹر کا امتحان فروری میں منعقد کرنے کی گزارش کی ہے۔

’امتحان لینے میں غیر ضروری جلد بازی کی جارہی ہے‘

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 5:39 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں زیر تعلیم تیسرے سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ آف لائن موڈ میں لیا جانے والا تیسرے سمسٹر کا امتحان جلد بازی میں لیا جارہا ہے، جس کے لئے وہ تیار نہیں ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک جانب جہاں وہ آف لائن کلاسز کے ذریعے اپنا نصاب مکمل کرنے میں ہی مشغول ہیں۔ وہیں دوسری جانب ان کا امتحان یکم جنوری سے لیے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جو کہ’’یو جی سی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

تیسرے سمسٹر کے طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ ان کا نصاب ابھی مکمل نہیں ہو پایا ہے۔ اور وہ اس صورتحال اور کووڈ 19 عالمی وبا کے بیچ کس طرح یکم جنوری سے منعقد کئے جانے والے آف لائن امتحانات کے لئے تیار ہوسکتے ہیں؟

طلبہ کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کی نسبت رواں ماہ کی 13 تاریخ کو یونیورسٹی حکام سے تیسرے سمسٹر کا امتحان یکم جنوری کے بجائے فروری میں لینے سے متعلق رجوع بھی کیا تھا۔ طلباء کے مطابق اگرچہ اس وقت نظر ثانی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن آج انہیں پھر سے جنوری میں ہی امتحان کے لئے تیار ہونے کو کہا جا رہا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں زیر تعلیم تیسرے سمسٹر کے طلبہ وطالبات نے ایک مرتبہ پھر یونیورسٹی حکام سے گزارش کی ہے کہ سخت ترین سردی، نا مکمل نصاب اور کورونا وائرس وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کی تاریخوں میں نظر ثانی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.